Thursday, September 6, 2012

Adhoori Ghazal

ادھوری غزل

گناہ گار نہ ہوتا تو جانے کیا ہوتا
حصار ذات کے محور پہ میں فنا ہوتا
نہ مجھ پہ راز یہ دنیا کے منکشف ہوتے
نہ تیری ذات سے میرا یہ واسطہ ہوتا
میں اپنی ذات میں بے داغ پارسا ہوتا
پھر وہ مقام بھی آتا کہ میں خدا ہوتا
ہمیشہ چاہنے والوں سے میں گھرا ہوتا
تری تلاش میں تجھ سے ہی میں جدا ہوتا

1 comment:

  1. if only i could read urdu.and if google translate would have been of any help to understand any "language"! so i request u to plz put the devnagri transliterations for all your writings.

    ReplyDelete